"مختصر صحیح اسلامی تاریخ" كورس میں داخلہ کا آغاز

 

                                      بسم اللہ الرحمن الرحیم

                  "مختصر صحیح اسلامی تاریخ"                         كورس میں داخلہ کا آغاز



 الحمد للہ  والشکر لہ

اس کورس کے بارے میں بہت سارےأحباب, دوستو و متعارفین  نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ بہت زیادہ پسند کیا اور میری ہمت أفزائی بھی کی۔ اس کے علاوہ کورس کی مدت, فیس, مواد  اور ٹائم وغیرہ کے بارے میں گرانقدر مشورہ سے نوزا۔ میں ان سب کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ أحباب سے صلاح و مشورہ کے بعد درج ذیل تبدیلیاں کی جاتی ہیں:---

اس کورس میں شریک ہر فرد کو پارٹیپیشن (Participation )سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔

امتحان اختیاری ہوگا کیونکہ اس کورس کا مقصد صحیح تاریخی  علم کو لوگو تک پہنچانا ہے۔چونکہ عمر کی کوئی حد نہیں ہے اس لیے معمر افراد امتحان کی وجہ سے کورس میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں۔

کورس کی مدت نو مہینہ ہے جو بعض احباب کی نگاہ میں ایک طویل مدت ہے لیکن معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ چودہ سو سالہ تاریخ کے لیے یہ کوئی طویل مدت نہیں ہے اور پھر بعض ایسے پیچیدہ مسائل ہیں جو یقینی طور پر ایک ہفتہ سے زائد لے سکتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر مہینہ کا کورس و نصاب بالکل الگ ہے ۔ہر شخص أپنی پسند یدہ موضوع  کے اعتبار سے کسی بھی مہینہ میں داخلہ لے سکتا ہے۔ لہذا کورس کا وقت طویل نہیں ہے۔

لیکچر کے وقت میں تبدیلی داخلہ لینے والوں کے حسب رغبت کی جاسکتی ہے  یا حسب ضرورت ایک سے زائد مجموعہ بنایا جا سکتا ہے۔لبکچر کا دورانیہ 90 منٹ سے کم کیا جا سکتا ہے۔

فیس  کے بارے میں مختلف تجاویز ملی ہیں جو افراد  مذکورہ فیس نہیں ادا کرسکتے ہیں وہ مجھ سے پرسنل رابطہ کریں۔

  اور  آخر میں بعض احباب کے اصرار پر میں اس کورس کو ایک ہفتہ کے لیے مؤخر کرتا ہوں۔ اب ان شاء اللہ اس کی ابتدا   9 /جنوری کے بجائے 16 /جنوری 2021 ع سے ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ  افراد و أشخاص تک خبر پہنچ سکے۔

میں نے واٹس أپ پر  دو گروپ بنائے ہیں۔ ایک گروپ مردوں کا ہے جس کا لنک درج ذیل ہے:

https://chat.whatsapp.com/Bai8M0XQOXY3Rz2nDXTv8V

دوسرا گروپ خواتین کا ہے جس کا لنک درج ذیل ہے:

https://chat.whatsapp.com/HsOGXxNxG80KVRvJ1ViA6X

  جو أحباب اس کورس میں شریک ہونا  چاہتے ہیں  وہ اس لنک کے ذریعہ مذکورہ واٹس أپ گروپ کو جوائن کر سکتے ہیں اورآغاز کورس   سے پہلے جو بھی سوال آپ کے ذہن میں ہوگا۔ اس کا تشفی بخش ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔ وہاں پر آپ کو بینک اکاونٹ اور دیگر تفصیل بھی ملے گا۔

چنانچہ مذکرہ بالا تبدیلیوں کے ساتھ میں کورس میں داخلہ کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنائے۔

      آپ تمام حضرات کا بے حد شکریہ, اللہ تعالی آپ کو بہترین بدلہ دے۔ آمین

 ویب سائٹ:  www.drmannan.com

     فیس بک لنک:  www.facebook.com/abdulmannanm

 

التالي
السابق
أنقر لإضافة تعليق

0 التعليقات: